اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ4 رہنے کا امکان ہے۔
مہنگائی10فیصد سے زیادہ رہے گی، اگلے سال ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے، اگلے سال شرح نمو بڑھ کر ڈیڑھ فیصد ہوجائے گی۔
رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے4 فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال ملکی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔ پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ4 رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی2021 میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 2022 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 4 فیصد رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں اس سال بھی مہنگائی10فیصد سے زیادہ رہے گی۔اگلے سال پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی، جو کہ شرح8 اعشاریہ7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔2022 میں مہنگائی کی شرح8 فیصد رہے گی۔
اسی طرح پاکستان میں بیروزگاری بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ تاہم رواں سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے4 فیصد رہے گی۔ 2021 میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 5 فیصد ہوجائے گی۔ 2022 میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح4 اعشاریہ8 فیصد رہے گی۔