ٹوئٹر بھی اب پیسےآمدنی کا ذریعہ بنے گا،اس کے کیلئے ٹوئٹر نے ’ٹپ جار‘کے نام سے فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
ٹپ جار فیچر کا اعلان ٹوئٹر کی ویب سائٹ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس میں ایک پُورومو کے ذریعے فیچر کو اسعتمال کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا ہے۔
اس فیچر کےذریعے ٹوئٹر صارف کچھ پیسے اس شخص کو دے سکے گا جس کا ٹوئٹ اس کو پسند آیا ہو۔
وئٹر کی جانب اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دلچپس،معلوماتی،ٹپس اور دیگر چیزوں کےعوض پیسے کما سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ صارف کو موصول ہونےوالی رقم سے ٹوئٹر کوئی کمیشن نہیں لے گا جبکہ صارف اپنے اکاونٹ میں آنے والے پیسوں کو پےپال، کیش ایپ اور دیگر طریقوں سے حاصل کرسکے گے۔