وفاقی حکومت نے ملک میں سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظرتمام محکموں اور صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اینٹی وائرس اسپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہیں، ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے اجتناب کریں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اور سرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں۔