جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ کی پہلی جھلک جاری

مائیکروسافٹ نے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق 10 جون 2021 کو یوٹیوب پر مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں مختلف ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز شروع ہونے کی موسیقی انتہائی ’’سلو موشن‘‘ میں سنائی گئی۔

یوٹیوب کی اس ویڈیو میں 10:33 (دسویں منٹ کے 33 ویں سیکنڈ) پر ونڈوز 10 کا لوگو نمودار ہوتا ہے جس کا سایہ فرش پر پڑ رہا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اگلے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا نام کیا ہوگا تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے ’’11‘‘ شاید اس آپریٹنگ سسٹم کا نام ’ونڈوز 11‘ ہوگا۔

اس ویڈیو میں کھڑکی (ونڈوز10 کا لوگو) سے فرش پر پڑنے والا عکس ’’11‘‘ کی طرح دکھائی دے رہا ہے جو ممکنہ طور پر ونڈوز 11 کا ایک اشارہ ہے۔

افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یوزر انٹرفیس اور سسٹم فونٹ کے علاوہ بھی اگلے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ظاہری اور اندرونی طور پر کئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جس میں بیٹری کے استعمال سے متعلق بھی ایک فیچر ہوگا جو یہ بتائے گا کہ کون کونسی ایپلی کیشن کتنی بیٹری استعمال کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ایپلی کیشن کتنی بیٹری استعمال کررہی ہیں یہ فیچر اسمارٹ فونز میں برسوں سے موجود ہے لیکن اب تک یہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز میں شامل نہیں۔

نئے آپریٹنگ سسٹم کو ڈیسک ٹاپ/ لیپ ٹاپ کے علاوہ ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر بھی یکساں سہولت