جیف بیزوس کے ساتھ خلائی سفر ، خالی سیٹ فروخت ہوگئی

معروف ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کے مالک کرنے کے لیے نامعلوم شخص نے 4 ارب 36 کروڑ سے زائد  روپے میں سیٹ پکی کرا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی لائیو نیلامی میں نامعلوم شخص نے بھاری رقم ادا کرکے سیٹ اپنے نام کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیلامی سات منٹ تک جاری رہی جس میں ایک سو چالیس سے زائد ممالک کے سات ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔ سیٹ خریدنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ بلیو اوریجن کمپنی پہلی دفعہ انسانوں کو خلا میں لے کر جائے گی۔ 

گیارہ منٹ کے خلائی سفر کا آغاز ٹیکساس کی وان ہورن بیس سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 20 جولائی کو اپنے بھائی کے ساتھ خلا کے سفر پر روانہ ہوں گے۔

57 سالہ جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی عمر سے مجھے خلائی سفر کا شوق تھا۔