اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کردیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعال کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بہت آگے بڑھ گئی ہے ہمیں بھی ترقی کرنے ہوگی، آرٹیفشل انٹیلیجنس، سائبر سمیت دیگر چیزوں پر کام ہورہا ہے۔
بجٹ کے حوالے سے امین الحق نے اس بجٹ میں ٹیلی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا، ووہولڈنگ ٹیکس 12.50سے کم ہوکر 10فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرواکر 16فیصد کروائی۔
ایف بی آر نے موبائل کال پر ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا، وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد کنیکٹیوٹی ہے، 2سال میں 31ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کئے جس سے معاملات بہتر ہوئے، 20ارب روپے مزید کنیکٹیوٹی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔