دنیا کی پہلی اڑن بائیک تیار، کامیاب آزمائشی پرواز

واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن کمپنی نے دنیا کی پہلی جیٹ پیک موٹر سائیکل تیار کرلی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایوی ایشن کمپنی نے اڑنے والی موٹر سائیکل کی آمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرکے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔

اس موٹر سائیکل کو کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل ہے، جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس موٹر سائیکل میں دو افراد سوار ہوسکتے ہیں، اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب کیا گیا ہے۔