جرمنی کی کار ساز کمپنی ’اوڈی‘ نے اب تک کی جدید ترین گاڑی تیار کر لی، جس کی لمبائی کو بڑھایا اور کم کیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں ’دو مزید‘ گاڑیاں بھی چھپی ہوئی ہیں۔
اوڈی کی جانب سے اس گاڑی کو گزشتہ روز متعارف کیا گیا، کمپنی کے مطابق نئے ماڈل کو ’اسکائی سیفیر‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی لمبائی کو بٹن دبا کر کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے سربراہ ہنرک وانڈرز نے گاڑی کی تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ماڈل ہمارے مستقبل کے ویژن کا پہلا حصہ ہے، اسکائی سیفیر لگژری گاڑی ہے جسے ایک بٹن دبا کر اسپورٹس کار میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
اس گاڑی میں ایک اور بٹن موجود ہے جس کو دبانے پر ڈیش بورڈ کے نیچے پیڈلز نکلتے ہیں اور یہ دو حصوں میں تبدیل ہوکر کاک پٹ کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔
اوڈی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گاڑی کی تبدیلی کے عمل کو دکھایا گیا ہے، اس منظر کو سائنس فکشن فلموں میں عکس بند کیا گیا ہے۔
ماہرین نے جدید ترین گاڑی اور اس کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اسکائی اسپیر کو تصور کی حقیقی شکل سے منسوب کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق عام طور پر گاڑی کی لمبائی 8 ایل سیڈان ہے مگر اسپورٹس موڈ میں اس کا درمیانی سائز اے 6 گاڑی جتنا ہوجاتا ہے۔
علاوہ ازیں گاڑی میں ہائپر بولیکیلی لانگ ہڈ کا سسٹم بھی موجود ہے، جس کا بٹن دبانے کی صورت میں گاڑی کے درمیانی حصے میں سامان رکھنے کی جگہ بھی بن جائے گی۔