بیجنگ: چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صحافی کے مطابق ٹک ٹاک نے ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کو تمام صارفین جلد استعمال کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیو کا دورانیہ10 منٹ تک کا کردیا جائے گا، کمپنی نے اس فیچر کا تجربہ شروع کردیا ہے، جسے مخصوص صارفین استعمال کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے گزشتہ برس دسمبر میں ویڈیو کا دورانیہ دو سے تین منٹ تک بڑھا دیا تھا، اس کے بعد ویڈیو کے دوراینے کو مزید بڑھایا گیا، اسی لیے چند مخصوص صارفین کو رواں سال جولائی کے بعد پانچ منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو شیئر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوئی۔