کیلی فورنیا: گوگل میسیج میں اب اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اپنے تحریر شدہ پیغامات کو بعد میں کسی مقررہ وقت پر بھیجنے کے لیے شیڈول کرسکتے ہیں۔
گوگل میسجز نے ٹیکسٹ پیغامات کو شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ موبائل فون رکھنے والے ایسے صارفین کے لیے کار آمد ہے جو اپنے ٹیکسٹ پیغامات ٹائپ تو کرنا چاہتے ہیں لیکن فوری طور پر بھیجنا نہیں چاہتے۔ جیسے کوئی سالگرہ مبارک یا کسی خاص دن کا پیغام کسی خاص وقت پر بھیجنا چاہیں تو اس فیچر سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے گوگل میسجز مختلف فیچرز پیش کرتا ہے جن میں شیڈولنگ میسجز اور ٹیکسٹ کی خودکار درجہ بندی شامل ہے۔ اینڈرائیڈ موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسجز کو شیڈول کرنے کا طریقہ درج زیل ہے۔
1. سب سے پہلے پیغامات ایپ کھولنے کے لیے آئیکن پر ٹیپ کریں پھر اسی کے آئیکن پر ٹیپ کرکے پیغامات شروع کریں۔
2. اپنا پیغام تحریر کریں۔
3- پیغام بھیجنے کے لیے تیر کے نشان والے سینڈ بٹن کو دبا کر رکھیں اور جیسے ہی ایک چھوٹی ونڈو کھلے تو اس میں سے پیغام کو بھیجنے کا وقت منتخب کرلیں۔
4- اگر آپ دیئے گئے اوقات کار سے الگ وقت منتخب کرنا چاہتے ہیں تو ’’ Pick date and time‘‘ پر کلک کریں اور وہ وقت ٹائپ کریں جس پر میسیج بھیجنا چاہتے ہوں۔
جن صارفین کے پاس گوگل میسیج دستیاب نہ ہو وہ گوگل کے پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے نت نئے فیچرز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔