واٹس ایپ میں وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ  نے صارفین کی سہولت کے لیےوائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس سےاب واٹس ایپ وائس میسج صرف سنا نہیں پڑھا بھی جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو  ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔