رواں سال سرکاری ٹی وی کو اربوں روپے منافع ہوا۔ فواد چوہدری

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصہ خسارے کے بعد رواں سال سرکاری ٹی وی 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے منسوخی کی وجہ سے ہمارا 30 کروڑکا نقصان ہوا تاہم اس کے باوجود پاکستان ٹیلی ویژن کا 1.3 ارب روپے منافع کا حصول ایک حوصلہ افزا خبر ہے، PTV کی مینجمنٹ اورورکرزکو اس کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑلیں گے۔