ریوڈی جنیرو:برازیل کے شہر فورٹالیزا سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ نکول اولیویرانے دنیا کی سب سے کم عمر ماہرِ فلکیات ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نکول نے ناسا سے وابستہ پروگرام میں شامل ہوکر ایسٹرائیڈز یعنی سیارچوں کی تلاش شروع کردی ہے، نکول نے اب تک 18 سیارچوں کا سراغ لگا لیا ہے۔
ناسا کے اس پروجیکٹ کو ایسٹرائیڈ ہنٹرزکا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو کائنات میں دریافتوں کے لیے مدد دے کر سائنس سے متعارف کروانا ہے۔