ملک بھر میں کورونا سے 35 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس  سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید35افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50ہزار  779ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1656افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 35افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح3.26فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 3444 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔