پشاور میں روٹی کی قیمت بڑھ گئی، اجلاس میں ہنگامہ

پشاور: پشاور سمیت  صوبہ بھر میں آٹے کی قیمت بڑھنے پر روٹی کی قیمت ازخودبڑھانے کے بعد نانبائی روٹی کی قیمت سرکاری نرخ نامے میں  بڑھانے کے لئے متحر ک ہوگئے اور نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کرنے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کودیدی ہے جبکہ 170گرام 15روپے میں سادہ روٹی فروخت کرنا شروع کردی ہے پختونخوا نانبائی ایسو سی ایشن کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تاجروں نے روٹی کی قیمت 10روپے سے بڑھا کر 15روپے کر دی ہے جبکہ چائے ہو ٹل والوں نے پراٹھے کی قیمت 15سے بڑھا کر 20روپے کردی ہے ۔ 

مخصوص ہو ٹلوں میں پراٹھے کی قیمت 20روپے سے بڑھا کر 25روپے اور 25روپے سے بڑھا کر 30روپے کردی گئی ہے جبکہ نانبائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں 10روپے اضافہ کی درخواست ضلعی انتظامیہ پشاور کو دی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ آٹے ، گھی کی قیمت میں اضافہ کے باعث وہ روٹی ، روغنی او رپراٹھے کی قیمت برقرار نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے باعث صوبائی صدر احتجاجی طور پر چلے گئے ۔