سم رجسٹریشن کوچہرہ شناسی سے منسلک کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پرکام جاری

کراچی:پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی  نے سم رجسٹریشن کو چہرہ شناسی سے منسلک کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دھوکہ دہی سے موبائل فون سمز رجسٹرڈ کرانا اور انگوٹھے کے نشان چرانا اب ممکن نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق80لاکھ سے زائد مشینوں کو6 ماہ میں فیس اسکیننگ سسٹم سے منسلک کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ جرائم پیشہ افراد سلیکون تھم امپریشن استعمال کرکے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے۔

 وزیراعظم آئی ٹی ٹاسک فورس کے حکام نے بتایاکہ فیس اسکینگ میں بھی دو نمبری ہوسکتی ہے۔

 شناختی کارڈ نمبر، نشان انگوٹھا اور چہرہ شناسی، تینوں مراحل  خدشے کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

آئی ٹی ٹاسک فورس کے مطابق جو سمز پہلے رجسٹرڈ ہیں ان کوکوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیوں کہ زیادہ تر سمز درست رجسٹرڈ ہیں۔