معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار کے قریب ہے۔
ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔
ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائیٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ اسٹور میں کو مانیٹر کرتی ہے۔
جب چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔
ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایپل کے مطابق ہماری ایپ قرآن مجید کو چین میں ایپ اسٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں غیر قانونی مواد تھا‘‘۔
کمپنی نے کہا کہ ’’ہم مسئلے کے حل کے لیے چین کی سائبر اسپیس انتظامیہ اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔