گوگل کا اہم شخصیات کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام

کیلی فورنیا: گوگل نے دنیا بھر میں 10 ہزار اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے بلا معاوضہ سیکیورٹی KEY فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی میل اور گوگل کی دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تیار کی گئیں ٹو فیکٹر آتھینٹی کیشن  فراہم کرنے والی یہ سیکیورٹی Keys ایسے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد اور سیاست دانوں کو فراہم کی جائے گی جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔

اس بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہائی پروفائل استعمال کنندگان کے لیے ’ ایڈوانسڈ پروٹیکشن پروگرام ‘ کو فروغ دینا ہے۔ جی میل کی جانب سے اپنے استعمال کنندگان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب ہیکرز کی جانب سے جی میل کے استعمال کنندگان کو ہدف بنانے کی وارننگ دی گئیں۔