کراچی:پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی جس کے ذریعے موبائل رجسٹریشن، بلاکنگ اور تصدیق کی سہولت ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔
صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن اور ڈیوائسز کی تصدیق ایپ کے ذریعے کرسکیں گے۔
ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اس ایپلی کیشن پر ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون بلاک بھی کرایا جاسکے گا۔
ایپلی کیشن کے ذریعے صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت ہوگی۔