فیس بک نے اہم فیچر ختم کردیا

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے رازداری کے خدشات پر چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کے روز فیس بک حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنے متنازعہ چہرے کی شناخت کے نظام کوختم کرتے ہوئے اس  ٹیکنالوجی کے معاشرے پر پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے ایک ا رب صارفین کے فیس پرنٹ (اسکین ڈیٹا) کو ڈیلیٹ کردے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ اقدام احساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک کو کئی عرصے سے تنقید کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مارک زکر برگ نے  فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’’میٹا‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔