محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق انڈرائیڈایپ متعارف

 اسلام آباد:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق انڈرائیڈ ایپ متعارف کرادی 

۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایپ سے ایوی ایشن سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے مسائل کو پی سی اے اے حکام کے نوٹس میں لایا جا سکے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جہاز میں سوار مسافر یا عوام ائرپورٹس اور اس کے نظام کے لئے نقصان کا باعث بننے والے عوامل سے آگاہ کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق ایپ کے زریعے مختلف خطرات، چھوٹے بڑے حادثات، ٹوٹ پھوٹ، غفلت، ذمہ داری میں کوتاہی وغیرہ کے واقعات رپورٹ کر سکتے ہیں۔

ترجمان  کے مطابق رپورٹ کرنے والا شخص فائلز، تصاویر وغیرہ کے ساتھ اپنا بیان بھی اپ لوڈ کراسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایپ استعمال کرتے وقت رپورٹ کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند نہیں 

 ترجمان کے مطابق پی سی اے اے شہری ہوابازی کو صارفین کی خواہش کے مطابق محفوظ بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔