بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا کارگو بحری جہاز متعارف

ناروے میں بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا کارگو بحری جہاز متعارف کرا دیا گیا.

یہ چھوٹا لیکن انتہائی حوصلہ افزا قدم ہے جو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

جیسے جیسے دنیا ترقی کررہی ہے سائنس دانوں کی جانب سے نت نئی اشیاء متعارف کرائی جارہی ہے جو انسانی امور کی انجام دہی میں جہاں آسانی پیدا کررہی ہیں وہیں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا بھی بڑا سبب بن رہی ہیں۔

سائنس دانوں نے انہی مسائل کو دیکھتے ہوئے خود مختار اور بجلی سے چلنے والی کار، ریل اور بسیں متعارف کرائی لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا برقی بحری جہاز متعارف کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خود مختار کارگو جہاز میری ٹائم انڈسٹری کے آب و ہوا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی جانب ایک چھوٹا لیکن حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔