کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے مزید سہولت متعارف کرانیکا فیصلہ

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو کمپنی نے مزید سہولت دینے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سرفہرست رہنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں ملٹی ڈیوائس یا ملٹی لاگ ان فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے تحت اب ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے اس فیچر کی کامیابی کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے مزید سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن پر پرائیویسی سیٹنگز شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ بیٹا 2.2146.5 صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر اور ویب براؤزر کی مدد سے آخری آن لائن اسٹیٹس (لاسٹ سین)، پروفائل پکچر کی تبدیلی سمیت دیگر تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔