چاند پر پراسرار جھونپٹری دریافت

بیجنگ: چین کی خلائی گاڑی یو تو2 نے چاندکے دوردراز علاقے میں پراسرارجھونپٹری دریافت کرلی۔

چین کی خلائی ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق چاند کی سطح پرگشت کرتی خلائی گاڑی نے دور درازعلاقے میں ایک چھونپڑی نما چیز دریافت کی ہے۔

خلائی گاڑی نے جھونپڑی کی تصاویرخلائی ایجنسی کو بھیجی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکورچیز کودیکھا جاسکتا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جھونپڑی سمجھی جانے والی چیزبڑا پتھریا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا ہوسکتا ہے۔

چین نے3سال قبل خلائی گاڑی چاند کے دور دراز اورتاریک حصوں کی معلومات جاننے کے لئے روانہ کی تھی۔