محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور مفاد عامہ کے منصوبوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے،  گڈ گورننس اسٹریٹجی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں صوبے کے عوام کو آگہی دینے کے لئے محکمہ اطلاعات کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات اور میڈیا کے درمیان روابط کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اپنے گفتگو میں وزیر اعلی نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے   ایک موثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔