لاہور: ملتان میں 6 بہنوں نے ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچا لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں 6 بہنوں کی ایک ہی گھر میں 6 بھائیوں سے پسند کی شادی ہو رہی ہے جبکہ اس اجتماعی شادی میں دلہے اور دلہنیں خوشی سے نہال ہیں۔
نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی تقریب میں ایک دلہن نے بتایا کہ ہم 6 بہنیں ہیں ہماری شادیاں بھی ایک ساتھ ہو رہی ہیں جس پر ہم بیحد خوش ہیں۔
دوسری جانب ایک دلہے میاں کا کہنا تھا کہ ہم بھائی بھی خوش ہیں کہ ہم سبھی آپس میں جڑ رہے ہیں۔ ایک ہی گھر میں چھ دلہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ہماری پسند کی شادی ہے اللہ اسی طرح ہمیں حسن سلوک سے رہنے کی توفیق دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہنوں کے سسر کا نام ظہور بخش جو رشتے میں ان کا چچا بھی لگتا ہے۔