پبی، امیدواروں کے درمیان معاہدہ، خواتین کی پولنگ بند کردی گئی 

نوشہرہ:تحصیل پبی کے علاقہ جڑوبہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواران نے معاہدہ کرکے خواتین کی پولنگ بندکردی۔

پولنگ اسٹیشن کے  پولیس انچارج پولیس نے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے گاؤں کی خواتین کو پولنگ کا موقع دے دیا۔

 نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے جڑوبہ میں بلدیاتی امیدوار واران اور سیاسی جماعتوں نے خواتین کی پولنگ بند کردی۔

جڑوبہ ویلیج کونسل کے امیدواروں نے تحریری معاہدہ کرکے خواتین کی پولنگ بند کردی۔

نوشہرہ پولیس کے انچارج نے خواتین کی پو لنگ کو معاہدے کے ذریعے بند کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل دین کورونہ جڑوبہ میں خواتین کی پولنگ بحال کردی۔

 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گل دین کورونہ جڑوبہ میں 1656خواتین کے ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔