پشاور:کسٹم عملے نے پاک افغان سرحد طورخم پرافغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ٹرک کے خفیہ خانوں میں 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون پاکستان اسمگل کی جارہی تھی۔
ایڈیشنل کلکٹرکسٹم محمد طیب کے مطابق کسٹم عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔
کسٹم حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس منشیات کی قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔
کسٹم عملے نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔