پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش 

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے گائنی وارڈمیں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق خاندان کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جبکہ پیدا ہونے والے بچوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکی شامل ہے۔

 ترجمان کے مطابق نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق بچوں کو کم وزن کی وجہ سے انکیوبیٹرمیں رکھا گیا ہے اور آخری اطلاعات تک بچے اور ان کی والدہ خیریت سے تھیں۔