فریگیٹ برڈ اپنے گلے پر سرخ رنگ غبارہ رکھنے والامنفرد پرندہ

فریگیٹ برڈ اپنے گلے پر سرخ رنگ کا غبارہ  رکھنے والی پرندہ کوسٹا ریکا اور شمالی و جنوبی براعظم امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد پرندہ ہے۔

اس پرندے کی خاص بات یہ کئی دنوں تک ہوا میں اڑتا رہتا ہے ایک اسٹیلائیٹ ٹریک کے زریعے اسے ہوا میں دن رات بائیس دن تک بھی اڑتا دیکھا گیا ہے۔

یہ پرواز کے دوران ہی شکار کرتے ہیں جسکے لیے یہ سمندر کے قریب اڑتے اڑتے سطح سے شکار کرلیتے ہیں یا دوسرے اڑتے پرندوں کو تنگ کرکے انکے منہ کا نوالہ چھین لیتے ہیں۔

ان کے گلے پر بنا ہوا سرخ رنگ کا غبارہ صرف نر پرندو ں میں ہوتا ہے جو مادہ کو اپنی طرف راغب کرنے کا کام کرتا یہ ہوا میں ان کو سونے کے لیے بھی مدد کرتا اس میں یہ ہوا بھر لیتے اور ہوا میں ہی پر پھیلائے تھوڑی دیر سوجاتے ہیں۔
مادہ دو سال میں ایک ہی بچا جنتی جسے پالتے ہوئے کئی سال لگ جاتے ہیں۔ ان پرندوں کی اوسط عمر چالیس سال درج کی گئی ہے۔