بی ہمنگ برڈ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے،جس کا وزن دو گرام سے کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ شہد کی مکھی سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے بی ہمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہےاور یہ صرف کیوبا میں ہی پایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی ہمنگ برڈ کی غذا پھولوں کا رس اور چھوٹے کیڑے ہیں اور پرواز کے دوران یہ پرندہ اڑتے ہوئے کیڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
کیوبا کے جزائر پر طرح طرح کے پودے اس کی بقا کی وجہ ہیں جہاں ان گنت اقسام کے کیڑے موجود ہیں اور پھولوں کا رس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اسی بنا پر یہ خوراک کی کمی کا شکار نہیں ہوتا۔اس کا گھونسلہ گالف کی ایک گیند سے بڑا نہیں ہوتا۔