خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقے باہوڈھیری میں 1800 سال پرانے 400 سے زائد تاریخی بدھ مت نوادرات کی دریافت کی گئی ہے جو خطہ کی اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔
ذرائع محکمہ آرکیالوجی کے مطابق صوابی کے علاقے باہوڈھیری میں 1800 سال پرانے تاریخی نوادرات کی دریافت کی گئی ہے جو 400 سے زائد بدھ مت نوادرات اور سٹوپہ خطہ کی سب بڑی دریافت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تاریخی نوادرات کی دریافت کا کام سائنسی طریقہ کار کے تحت 6 مہینے پہلے شروع کیا گیا، 6 ماہ کی محنت کے بعد بدھ مت سٹوپہ اور سیکڑوں دیگر اشیاء برآمد کی جا چکی ہیں۔
محکمہ آرکیالوجی نے تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانے اور انہیں سیاحت کے لیے کھولنے پرکام کا آغاز کر دیا ہے۔