الاسکا میں پایا جانے والا ایک عجیب مینڈک شدید سردی پڑنے پر خود بھی برف کے ساتھ جم جاتا ہے۔ اسکے جمے رہنے کی مدت 6 سے 7 مہینے ہوتی ہے۔
اس عرصہ میں مینڈک کے جسمانی اعضاء جم کر کام کرنا بند کردیتے ہیں اور دوران خون بھی رک جاتا ہے۔
اس عمل کو سائنس کی اصطلاح میں ہائیبرنیشن کہتے ہیں۔ جب گرمی کا موسم آتا ہے تو یہ مینڈک جاگ کر پھر سے جینے لگتا ہے۔