دنیا کی سب سے بڑی اور تیز ترین' سپیڈ بوٹ' پاکستان پہنچ گئی

 سمندر پار پاکستانیوں کے سرمایہ کاری گروپ نے پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اور تیز ترین اسپیڈ بوٹ تیار کی ہے۔

دنیا کی تیز ترین کشتی گزشتہ ہفتے ملک میں پہنچی کیونکہ ملک کے اندر سیاحت کے بڑھتے ہوئے مواقع نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھاوا دیا ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی کمپنی گرین لینڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ذوالفقار مومن نے اس حوالے کہا کہ جدید اسپیڈ بوٹس ان ترقی یافتہ ممالک میں کام کر رہی ہیں، جو عالمی سیاحت کی صنعت میں سرفہرست مقام رکھتے ہیں، جیسے کہ امریکہ، کینیڈا، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور ترکی ، جبکہ ہمارے ہاں یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی جدید کشتی درآمد کی گئی ہے۔

ذوالفقار مومن نے نئی تیز ترین ' سپیڈ بوٹ' متعلق بتایا  کہ اسپیڈ بوٹ ہلکے وزن کی ہے لیکن جھیلوں اور دریاؤں کے اتھلے پانیوں میں تیز چلنے کی صلاحیت کے ساتھ مضبوط ہے۔ اس میں دو 320/320 ہارس پاور جیٹ انجن ہیں، جو 640 ہارس پاور یا 12,400 CC  پاور کی برابر ہیں۔

سپیڈ بوٹ میں امریکی کمپنی مرکری کا جیٹ انجن لگایا گیا ہے، ریفلیکٹر فن لینڈ میں بنائے گئے ہیں اور کشتی ترکی میں بنائی گئی ہے۔ اس میں بشمول ایک جدید ترین سیٹ بیلٹ سسٹم جدید ترین حفاظتی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

ذوالفقار مومن نے کہا کہ ہنزہ پاکستان کا ایک خوبصورت قدرتی علاقہ ہونے کی وجہ سے مئی کے مہینے سے کشتی چلانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

 پاکستان میں مقامی سیاحت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی طرح خیبرپختونخوا  اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں ہوٹل انڈسٹری بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،نئی کشتی کی شمولیت سے یہاں کی سیاحت کو مزید ترقی ملے گی اور ملک بھر سے ہنزہ آنے والے سیاح اس منفرد کشتی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ کشتی بالائی ہنزہ میں ششکت اور حسینی پل کے درمیان چلے گی اور سیاح 15 منٹ کی سواری کے دوران اردگر کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

گرین لینڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر  نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وفاقی حکومت کےاقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کار سیاحت کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

ذوالفقار مومن نے بتایا کہ سیاحت کے شعبے میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے، گرین لینڈ کارپوریشن نے گلگت بلتستان میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ایک زپ لائن اور دیگر ایڈونچر ٹورزم سہولیات شامل ہیں۔