بارش سے محروم، دنیا کا خشک ترین خِطہ

ایٹاکاما (Atacama) نامی صحرا دنیا کا خشک ترین خِطہ ہے جو کہ شمالی چلی میں موجود ہے۔ یہ خطہ کئی ایسے علاقوں پر مشتمل ہے جہاں تاریخ میں کبھی کوئی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

اسی طرح ایٹاکاما کے ساتھ جُڑے اریکا شہر میں 59 سالوں میں 0.03 انچ بارش ہوئی اور اس کے بعد 14 سالوں تک کوئی بارش نہیں ہوئی۔ ایٹاکاما میں موجود گاؤں دیہات کے لوگ پانی کے حصول کیلئے ایسی جالیاں استعمال کرتے ہیں جو دھند میں موجود پانی کے بخارات کو محفوظ کرلیتی ہیں۔

اس کے بعد دنیا کا دوسرا خشک اور گرم ترین علاقہ وادئِ موت (Death valley) ہے جو امریکا میں موجود ہے۔
یہاں سرکاری ہدایت کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد جانا منع ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے تپش اتنی شدید ہوتی ہے کہ بندہ مر بھی سکتا ہے اور میلوں دور کوئی آبادی نہیں ہے جو فوراً مدد کو پہنچ سکے۔