پاکستان کیلئے تیار 'جے 10 سی'کی نئی تصاویر نے طوفان برپا کر دیا

سوال کیا جارہا ہے کہ کیا چین نے پاکستان کو 'رافیل چیلنجر' J-10C فائٹر جیٹ کی فراہمی شروع کردی؟ جواب میں نئی وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے دو J-10C ملٹی رول لڑاکا طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں۔

یہ تصاویر سیچوان صوبے میں چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کی فیکٹری میں لی گئی ہیں،جبکہ پی اے ایف کے نشان کے ساتھ ایک جیٹ کو آزمائشی پرواز کرتے ہوئے بھی  دیکھا گیا ہے۔

جس کے بعد خبریں زیر گردش ہیں کہ 25 J-10Cs کا پہلا سکواڈرن جلد ہی آنے کا امکان ہے، جیسا کہ پچھلی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ جیٹ طیارے 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کی پریڈ میں فلائی پاسٹ کریں گے۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کو جدید بنانے کے لیے سنگل انجن والے درمیانے وزن کے جنگی طیارے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویرمیں نظر آنے والے J-10s میں سے ایک چینی ساختہ WS-10B Taihang انجن سے لیس دکھائی دیتا ہے،جبکہ J-10A اور J-10B کی مختلف قسمیں روسی AL-31F انجن سے چلتی ہیں۔