ریاض:سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کیلئے28ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیورکی30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔
منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔
خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔
خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی آن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔