پانی سے جلنے والا چولہا، حقیقت یا فسانہ۔۔؟

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب چولہا جلانے کیلئے  گیس بجلی یا مٹی کے تیل کی ضرورت نہیں کیونکہ نائجیریا کے ایک 67 سالہ شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجاد کیا ہے،جس کی تیاری بھی نہایت ہی آسان ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ضعیف شخص پانی کی ایک بوتل میں اوپر کی جانب سوراخ کرکے ایک پائپ داخل کرتا ہے اور ڈھکن والے حصے سے دوسرا پائپ داخل کرکے ہینڈ پمپ کے ذریعے ہوا بھری اور پائپ کا ایک سرا نوزل میں لگا کر چولہے میں آگ لگالی۔

نائجیرین شخص کے مطابق ان کی ایجاد مٹی کے تیل اور گیس کی بجائے مکمل طور پر ہوا کے دباؤ اور پانی پر انحصار کرتی ہے۔