عالیہ بھٹ کی  مشکلات بڑھ گئیں

ممبئی: معروف بالی وُڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہے جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی پکچر کا نام تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کو 25 تاریخ تک ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم کی ریلیز روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں کافی کیسز التوا کا شکار ہیں۔

فلم کی ریلیز روکنے کے لیے گنگو بائی کی فیملی نے  درخواست دائر کی تھی۔ فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے اور دونوں پر ہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اسکرپٹ لکھنے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے جس پر سنجے لیلا بھنسالی کے وکیل سدھارتھا ڈیو نے کہا کہ عدالتی تجویز پر ہدایتکار کے موقف سے کل تک عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔