ہم میں سے بہت سے لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی تھوڑی چپس کو زیادہ مقدار میں ظاہر کرتی ہے،تاہم اصل میں ایسا کچھ بھی نہیں بلکہ چپس کے پیکٹ میں اتنی خالی جگہ رکھنے کی ایک خاص وجہ ہے۔
چیپس کو محفوظ بنانے کیلئے ہی کمپنیاں یہ حفاظتی تدابیر استعمال کرتی ہیں تاکہ تازہ چپس ہی عوام تک پہنچے ۔ چپس بیچنے والی کمپنیاں آپ کو ٹھگنے کے لئے پیکٹ میں ہوا نہیں بھرتی بلکہ اس کی دو سائنسی وجوہات ہیں۔
پہلی تویہ کہ ہوا چپس کو ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ دوسری یہ ہوا چپس کو تازہ اور خستہ رکھتی ہے۔ پیکٹ میں موجود اضافی جگہ کو سلیک فل کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ چپس کو ایک سے دوسرے جگہ لے جاتے ہوئے ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔ اگر چپس کے پیکٹ مکمل طور بھرے ہوتے تو ٹرانسپورٹیشن کے وقت چپس مکمل طور چورا ہو سکتے تھے۔ لیکن ہوا کی وجہ سے پیکٹ گدوں جیسے نرم اور پھول جاتے ہیں، جس وجہ سے چپس ٹوٹتے نہیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ پیکٹ میں موجود ہوا دراصل ناٹروجن گیس ہوتی ہے۔ جو چپس کو کافی عرصے تک تازہ اور کرکرا رکھتی ہے، اگر نائٹروجن کی جگہ پیکٹ میں آکسیجن گیس بھری جائے تو چپس بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔