رپورٹس کے مطابق سال 2021ء میں ماہرین کی جانب سے 550 نئے انواع و اقسام کے جانور اور پودے دریافت کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021ء کے دوران جانداروں کے اوپر کی گئی ریسرچ کے نتیجے میں امریکی ماہرین کی جانب سے 70 سے زائد پودوں اور جانوروں کی نئی انواع اقسام کا اعلان کیا گیا۔
اسی طرح امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک سائنسی ادارے کے ماہرین کی جانب سے خوبصورت تارہ مچھلی، نیلے نشانات والی گٹار فش اور پائپ ہارس سمیت 70 نئی جاندار اقسام کا اعلان کیا گیا ہے۔
سائنسی ادارے کے سربراہ شینن کے مطابق نئی دریافتیں مڈغاسکر، میکسیکو اور ایسٹر جزائر سے سامنے آئی ہیں۔
ان جانداروں میں 14 بھنورے، 12 اقسام کی سی سلگ، 9 اقسام کی چیونٹیاں، 6 اقسام کی نئی مچھلیاں، 6 طرح کے نئے بچھو، 5 اقسام کے پھول دار پودے، 4 مختلف شارکس، 3 مکڑیاں، 1 قسم کی سمندری گھاس اور دیگر نئے جاندار شامل ہیں۔