بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں پولیس کیلئے بھی ایک نئے درد سر کا اضافہ ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر پشاور کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی گاڑی کی پیچھے نمبر پلیٹ کی جگہ 'کانپیں ٹانگ رہی ہیں' کا نیم پلیٹ لگایا ہوا ہے،تاہم ویڈیو میں نوجوان کو ٹریفک پولیس مثبت انداز میں سمجھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جو کہ گاڑی سے 'کانپیں ٹانگ رہی ہیں' والی پلیٹ اتار کرنوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ایکسائز سے جاری کردہ نمبر پلیٹس کی جگہ کوئی بھی نمبر،نعرے،یا لکھائی غیر قانونی فعل ہے، شہری اس سے اجتناب کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔