جڑانوالہ:غیرفطری طرز زندگی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماریاں گردوں کے امراض میں اضافے کی بڑی وجوہات بن گئیں۔
ملک میں گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا افراد کی تعداد ایک کروڑ 75 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھرمیں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 85 سے 90 کروڑ کے درمیان ہے تو ہمارے ملک میں اِن کی تعداد کم و بیش ایک کروڑ 75 لاکھ کے قریب ہے۔
ہمارے ہاں اِن مریضوں کی تعداد میں سالانہ 15سے 20فیصد تک اضافہ ہورہا ہے جو بہت خطرناک صورتحال ہے۔
قرار دیا جاتا ہے کہ گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی نمایاں وجوہات میں ذیابیطس، غیرفطری طرز زندگی، غیر مناسب خوراک، ہائی بلڈ پریشر، دل اور خون کی بیماریاں، موٹاپا اور اتائیوں سے علاج کرانے کا رحجان شامل ہے۔
بدقسمتی سے گردوں کے مریضوں میں تعداد میں تیز رفتار اضافے کے باوجود ہمارے ملک میں علاج کی مناسب سہولیات بہت کم ہیں۔ اِس صورت حال میں اعضائے رئیسہ عطیہ کرنے کے رحجان کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔