تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ سٹہ لگ گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر”سٹہ“ بھی شروع ہو گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جس کے بعد اب سپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔

اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

 حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں، ایک طرف جہاں سیاسی صورت حال انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے تو دوسری جانب اس معاملے پر بْکیوں نے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

 کرکٹ میچوں اور گھڑ دوڑ پر سٹہ کھیلنے والے بکیوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی شرطیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر  ریٹ صرف 30 پیسے ہے۔