جو جیتا یوکرین اسکا، دنیا کے امیر ترین شخص کا پیوٹن کو فائٹ کا چیلنج

 نیویارک:دنیا کے امیر ترین شخص نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا انوکھا حل پیش کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کا چیلنج کردیا ہے۔

 ایلون مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوکرین میں امن سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں، جو جیتا یوکرین اس کا۔

ایلون مسک نے پورے پیغام کو روسی زبان میں بھی ٹوئٹ کیا اور کریملن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہوئی اور لوگوں نے الگ الگ تبصرے کیے، ایک صارف نے روسی صدر اور ایلون مسک کا موازنے کرتے ہوئے ایک خاکہ پیش کیا، اور لکھا کہ یہ چیلنج صرف 10 سیکنڈ کا ہوگا۔

 صارف نے پیوٹن اور ایلون مسک کی عمر اور قد کی پیمائش بھی کی، کہا کہ ایلون مسک قد میں بھی روسی صدر سے بڑے ہیں اور 19 سال چھوٹے ہونے کی وجہ سے جان میں بھی زیادہ ہیں۔

اس ٹوئٹ پر ایلون مسک نے بھی کمنٹ کیا اور صارف سے متفق ہونے کا اظہار کیا۔