ہوٹلوں پہ دھوکے والا کپ کا قبضہ،چائے کے رسیا حضرات شدید پریشان

سوشل میڈیا پر چائے کے ایسے کپ کی تصاویر وائرل ہیں،جنہیں اب دھوکے والا کپ کہا جارہا ہے،اور یہ کپ آج کل ملک کے مختلف علاقوں کی اکثر ہوٹلوں میں زیر استعمال ہیں،دھوکے والا کپ جہاں ایک طرف ہوٹل مالکان کی اولین پسند بن گئی ہے وہاں یہ کپ چائے کے رسیا خواتین و حضرات کیلئے شدید پریشانی کا بھی باعث بن گئی ہے۔

چائے کے شوقین حضرات کی جانب سے  اس کپ کے خلاف  سوشل میڈیا پر اب باقاعدہ مہم شروع ہوگئی ہے،جہاں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف اس کپ  کی کوالٹی غیر تسسلی بخش ہے وہاں دوسری جانب اس کپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس سے چائے پینے والے کو  آسانی کے ساتھ دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔

چائے کے شوقین حضرات کا کہنا ہے کہ چائے کا کپ آخری سطح کے قریب ہوتا ھے تو ذہنی طور پر یہ تسلی ہوتی ہے کہ ابھی چند گھونٹ باقی ہیں ۔  پھر یک دم سے آپ کے ساتھ دھوکا ھو جاتا ھے کہ چائے ختم ، پیسے ہضم ۔ کبھی کبھار تو یہ کپ بنانے والے پر شدید ترین غصہ بھی آتا ہے کہ کیوں ایسا ناہنجار ڈیزائن بنایا۔ اپنی طلب پوری کرنے کے لیے مجبوراً ایک کپ مزید منگوانا پڑتا ھے ۔

چائے کے رسیا احباب نے اپیل کی ہے کہ ہوٹلوں سے دھوکے والا کپ فورا" ختم کردئیے جائیں،ورنہ لوگ اس کے خلاف سڑکوں پر بھی آسکتے ہیں۔