یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

صنعا:: خانہ جنگی سے متاثرہ ملک یمن کے صوبے البیضاء میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ایک آنکھ تھی، یہ ایک بیماری ہے جس کا نام ’سائکلوپیا‘ (cyclopia) ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق البیضاء صوبے کے علاقے رداع شہر کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ پیدائش کے 7 گھنٹوں بعد فوت ہوگیا۔

یمن سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی، انہوں نے لکھا کہ تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں جن کی ایک آنکھ تھی۔

زارعی کا کہنا تھا کہ ایک آنکھ والے بچے کی پہلی بار پیدائش سن 1665ء میں سامنے آئی تھی۔