بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش کے وقت اسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے اسپتال میں شور شرابا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔
رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔