بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اناگھا بھوسلے نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف شو انوپما میں نندنی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اناگھا بھوسلے  نے شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ مذہب کی خاطر کیا

انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں معروف شو میں  عوام سے ملنے والی محبت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو باقاعدہ طور پر فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیاجب کہ ساتھ ہی اپنے فیصلے پر مداحوں سے تعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ مذہبی عقائد اور روحانی راستے پر چلنے کی خاطر کیا۔