مس یونیورس 2021 ہرناز کور اپنے ملک بھارت میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت میں سامنے آگئیں۔ ہرناز کور نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکیوں کو جینے دو جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہیں۔ مس یونیورس 2021 کا مزید کہنا تھا کہ انھیں اڑنے دیا جائے ان کے پر نہ کاٹے جائیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اسکول اور کالجز کی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ریاست کرناٹکا کی ہائیکورٹ نے بھی مقامی حکومت کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
کرناٹکا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اسکول و کالجز کی طالبات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔